لاہور کی رابعہ راشد پہلی پروفیشنل کرکٹ سکورر بن گئیں

لاہور کی رابعہ راشد پہلی پروفیشنل کرکٹ سکورر بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: لاہور کی رابعہ راشد پہلی پروفیشنل کرکٹ سکورر بن گئیں،رابعہ راشد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا بے پناہ شوق سکورنگ کے شعبہ میں آنے کی وجہ بنا 
 کرکٹ میں کھلاڑیوں نے ریکارڈز محفوظ بنانا ایک مشکل کام ہے اور اس مشکل کام میں سب سے اہم کردار سکورر کا ہوتا ہے ، سکورر کسی بھی میچ میں کھلاڑیوں کے ریکارڈز محفوظ بنانے میں سب سے اہم کردار ہوتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں عام طور پر مرد ہی اسکورنگ کے مشکل شعبے کی جانب آتے ہیں، تاہم لاہور کی باہمت رابعہ راشد اسکورنگ کے مشکل شعبے میں آنے والی پہلی خاتون ہیں ،رابعہ راشد کہتی ہیں کہ بین الاقوامی سطح تک اسکورنگ کرنا خواب ہے ۔ رابعہ راشد کا  کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  میرے فیورٹ کرکٹر ہیں ۔
رابعہ راشد کہتی ہیں کہ ان کو امپائرز کیساتھ کوآرڈی نیشن کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی اور وہ ویٹرن کلب کرکٹ میں تسلسل سے اسکورر کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں ۔