ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاف پانی کمپنی ریفرنس، ن لیگی رہنماؤں سمیت 16 بری

 لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی
کیپشن: صاف پانی کمپنی ریفرنس
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ، ن لیگی رہنما انجینئر راجہ قمر الالسلام اور وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کو بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی ریفرنس کا فیصلہ، ن لیگی رہنما انجینر راجہ قمر السلام اور وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کر لیا، احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے فیصلہ سنایا۔

ن لیگی رہنما انجینر راجہ قمر السلام ,وسیم اجمل ,کرنل ریٹائرڈ طاہر مقبول , میجر ریٹائرڈ محمد خالد خان اور مسرور احمد نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں تھیں، مینجر ریٹائرڈ عدنان آفتاب ٫محی الدین٫ محمد یوسف اور مسعود الحسن کاظمی نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

قبل ازیں صاف پانی کیس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر چکی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer