سٹی 42: باکسنگ مقابلے کے دوران زور دار پنچ لگنے سے باکسر محمد اسلم جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پویلین اینڈ کلب میں باکسنگ مقابلہ جاری تھا، ولی خان اور محمد اسلم کے درمیان مقابلے میں محمد اسلم جاں بحق ہو گئے،چوتھے راﺅنڈ کے دوران ولی خان کا پنچ جان لیوا ثابت ہوا۔ذرائع کاکہناہے کہ محمد اسلم کو فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایاگیا، جہاں علاج کے دوران محمد اسلم دنیا فانی سے کوچ کرگئے، دونوں باکسر ایم ایم فائٹ کے بھی کھلاڑی تھے۔
ہیوی ویٹ(پلس80 کے جی )درجہ کے ٹائٹل کے لئے یہ فائٹ پاکستان پروفیشنل کک باکسنگ کونسل کے تحت ہورہی تھی۔ 34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا جبکہ ا ن کے حریف ولی خان ترین بھی پشین ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔