اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا: وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کابلامقصداحتجاج دم توڑچکاہے، اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔

 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جھوٹ اورمنفی سیاست زیادہ دیرنہیں چلتی، اپوزیشن جماعتوں کاغیرفطری اتحاداپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہاہے،ان کاکہناہے کہ ان عناصرنے قومی مفادات کویکسرفراموش کیا،ملک کی ترقی کے سفرمیں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مستردکرچکے ہیں۔

  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ہرموقع پرترقی کے سفرکوروکنے کی کوشش کی،مشکل حالات کے باوجودآگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔

 یاد رہے تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب سے معاملات طے کرنے کی آپشن ختم کرکے وزیراعظم عمران خان سے معاملات کے حل اور لگائے گئے الزمات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا،   خواجہ داود سلیمانی نے وزیراعلٰی پنجاب کو استعفی دیکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا بھی چیلنج دے دیا۔


  خواجہ داود سلیمانی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیراعظم کے ویژن کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ہمارے معاملات پر وزیراعظم کمیٹی بنائیں اور پھر فیصلہ دیں کہ کونسا سچا ہے اور کون جھوٹا۔ وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسعتفی دیں اور میں بھی استعفی دیتا ہوں عوام کے پاس جاتے ہیں معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور کس نے عوام کے مسائل حل کیے، خواجہ داود سلیمانی نے وزیراعلی سے ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے نہیں ہم اب وزیراعظم سے ہی ملاقات کریں گے۔ 


انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 15 سے 20 اراکین ہیں اور منگل کو ہم نے اپنا اجلاس بھی بلوایا ہے مشترکہ فیصلے کریں گے، ہم خیال گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے سوال اٹھایا کہ کیا سارا پیسہ صرف ایک ہی حلقے کے لیے ہے پنجاب میں دوسرا کوئی حلقہ نہیں؟ ہمیں صرف لارے پر ہی رکھا جارہا ہے سارے فنڈز ڈی جی خان کے لیے ہی کیوں؟ سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ یہاں غریب عوام کے دیئے گئے ٹیکسوں پر اقتدار کی مسند پر بیٹھے لوگ مزے کررہے ہیں اور دوسری طرف بے گھر لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer