ریلوے کو بڑا دھچکا لگ گیا، ملازمین کیلئےبری خبر

ریلوے کو بڑا دھچکا لگ گیا، ملازمین کیلئےبری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے آئی ٹی سرور کا بریک ڈاؤن،سسٹم سے ڈیٹا ضائع ہوگیا، ریلوے ملازمین کی تنخواہوں، واجبات کی ادائیگی خطرے میں پڑگئی،پرائیویٹ ایکسپرٹ کی جانب سے ڈیٹا ریکوری کا عمل جاری، ریلوے کو 5دنوں میں ٹکٹوں کی مد میں 20کروڑ سےزائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے آئی ٹی سرور میں بریک ڈاون کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، ریلوے آئی ٹی سرور میں پانچ روزہ بریک ڈاؤن سے لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے کنٹریکٹ آئی ٹی افسران کی نااہلی اور غفلت ثابت ہوگئی۔ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے سے 70ہزار ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی خطرے میں پڑ گئی۔سسٹم میں سے ملازمین کے تنخواہوں، ایڈوانس، لون، بقایا جات کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہو گیا، ذرائع پرائیوٹ ایکسپرٹ کی جانب سے ڈیٹا ریکوری کا عمل جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات کی بروقت ادائیگی خطرے میں پڑ گئی، ٹکٹوں کی مد میں ریلوے آمدنی 65ملین سے کم ہو کر 25 ملین سے بھی کم ہو گئی۔ ریلوے کو پانچ دنوں میں ٹکٹوں کی مد میں 20 کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوا۔ کنٹریکٹ افسران کی نااہلی اور غفلت کے باعث ریلوے شعبہ آئی کا امیج خراب ہوکررہ گیا۔ ریلوے کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کارپوریشن کے ہینڈ اوور کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

واضح رہے پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ایکسپرٹس نےبھارتی ہیکرز کے حملے سےمتاثر ہونے پر مسئلہ کو حل کرنےکوششیں شروع کردیں ہیں، ریلوے آئی ٹی افسران مین سرور میں بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے اور اسکے حل میں تاحال ناکام ہیں۔ایکسپرٹس  نے نشاندہی کرتے انکشاف کیاتھا کہ آئی ٹی سرور کا سافٹ ویئر بھی خراب ہو گیا، سافٹ ویئر میں خرابی اور ڈیٹا غائب ہونا ہیکنگ کی وجہ بن سکتا ہے، سافٹ ویئر خراب ہونے سے گزشتہ 3ماہ کا ڈیٹا غائب ہو گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer