مہنگائی کی یلغار،عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کی یلغار،عوام کیلئے ایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)حکومت نے عوام کو اچھا خاصہ رگڑا دینے کا تہیہ کر لیا۔ گیس کے نرخوں میں چالیس فیصد تک اضافہ۔ پیٹرول کی قیمت 12 روپے بڑھانے کی تیاری کی گئی۔بجلی کی قیمت پہلے ہی دو روپے یونٹ بڑھائی جا چکی ہے۔ شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومتی اقدامات کو غریب مکاؤ پالیسی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ارکان اسمبلی کے لیے فنڈزکی بھرمار اورعوام پرمہنگائی کی یلغار، حکومت عوام پر ایک کے بعد ایک مہنگائی بم گرانے میں مصروف ہے۔اوگرا نے سوئی ناردرن کے لیے گیس 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، گیس کی قیمت 631 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر881روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
ادھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں، اوگرا کی سمری منظور ہوئی تو پٹرول بارہ اور ڈیزل دس روپے لٹر مہنگا ہو جائے گا۔ صورتحال پر شہریوں نے کڑی تنقید کی ہے۔اگلے ماہ سے بجلی کے بل بھی زیادہ آئیں گے کیونکہ حکومت پہلے ہی بجلی کا یونٹ ایک روپے95پیسے بڑھانے کی منظوری دے چکی ہے جس کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت 16 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا)  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی تھی جس میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے  اور  فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا  لیوی میں معمولی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقراربھی رکھ سکتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer