سٹی 42 :سابق وفاقی وزیراورمعروف سیاستدان سیدہ عابدہ حسین نےکہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ کیا تھا ، وہ نواز شریف کو مالی مدد بھی فراہم کرتے رہے، جوہری پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا، وزیر اعظم نواز شریف اس سے مکمل لاعلم تھے،مجھے سفیر میاں نواز شریف نہیں صدر کی سفارش پر لگایا گیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ نیوکلیئر پروگرام صدر اسحاق خان نے شروع کیا تھا اور وزیراعظم نوازشریف کو اس سے لاعلم رکھا گیا تھا کیونکہ نوازشریف پہ ٹرسٹ نہیں تھا،نیوکلیئر پروگرام مکمل طور پر صدر کی زیر نگرانی تھا،اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف اس سے مکمل لاعلم تھے۔
انہوں نے کہا کہ 1990ء مجھے غلام اسحاق خان کے کہنے پر ہی امریکہ میں سفیر تعینات کیا گیا،میرے سفیر بننے میں نواز شریف کا کوئی کردار نہیں تھا، مجھےصدرغلام اسحاق خان نےکہاکہ 18ماہ نیوکلئیر پروگرام تکمیل تک امریکیوں کو مصروف رکھیں، مجھے یہ بھی کہا گیا کہ فون پر بات نہیں کرنی، 18 ماہ میں صرف پانچ دفعہ پاکستان آکر صدر کو بریفنگ دی۔
یاد رہے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن کے فنڈنگ کے حوالے سے کیس چل رہا ہے،سکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے،تحریک انصاف کیخلاف بانی رکن اکبر ایس بابر ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف پی ٹی آئی کے رکن فرخ حبیب نے درخواست دائر کررکھی ہے۔