ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر دوبارہ آنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر دوبارہ آنے کی پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: جاتی سردی پھرلوٹ آئے گی، فروری میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر دوبارہ آنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کا موسم خوشگوار ہے، تاہم گزشتہ کئی دنوں سے سورج کے اپنی آب و تاب سے چمکنے پر سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، تاہم فروری میں بارشوں کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جس کے بعد کم ہوتی سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، شہر میں فروری کے پہلے ہفتے بارشیں ہوں گی جس کے بعد سرد موسم طویل ہو سکتا ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer