ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس وردی کا غلط استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

پولیس وردی کا غلط استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) خبردار! پولیس کی وردی سٹیج ڈراموں میں استعمال کرنیوالوں کیخلاف اب کارروائی ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے فحش ڈراموں میں وردی کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لینے کیلئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کاغلط استعمال ہورہا ہے جبکہ فحش ڈراموں میں بھی خواتین اور مرد اداکار پولیس کی وردی کا بےدریغ استعمال کرتے ہیں جس سے وردی کی توہین ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی درخواست موصول ہونے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سمیت پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کو کارروائی کا مراسلہ بھجوادیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ سٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کاغلط استعمال ہو رہا ہے۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شکایت ملنے یا علم ہونے پر فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے، کسی بھی شہری کو پولیس وردی کاغلط استعمال کرنیکا کوئی حق نہیں۔