زین مدنی: اداکارہ نور بخاری کی اپنے سابقہ شوہرعون چوہدری سے شادی کے بعد دوسری بیٹی کی پیدائش , عون چوہدری کی بیٹی کو اٹھائے تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.
اداکارہ نوربخاری جنہوں نے دوسال قبل گلوکار ولی حامدعلی خان سے طلاق لی تھی، چند روزقبل انہوں نے اپنے سابقہ شوہرعون چوہدری کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اورانہیں اس تصویرمیں اپنا ہیرو تسلیم کیا جبکہ محض چند روز گزرنے کے بعدعون چوہدری کی ایک ننھی بیٹی کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے.
جس میں نور کی پہلی بیٹی بھی نظر آرہی ہے ,اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ نور بخاری نے ولی حامد سے طلاق لینے کے بعد عون چوہدری سے دوبارہ نکاح پڑھوا لیا تھا اوراب عون چوہدری سے ہی نور کی دوسری بیٹی ہوئی ہے۔