(زاہد چوہدری)جگر کی پیوندکاری کے دوران 2مریضوں اور ڈونر کی موت پر ایکشن، شیخ زید ہسپتال کا لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر سنگین غفلت پر بند کردیا گیا۔
جگر کی پیوندکاری کےدوران 2مریضوں اورڈونرکی موت پرپنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا ایکشن، شیخ زیدہسپتال کےلیورٹرانسپلانٹ سنٹرکوسنگین غفلت پربندکردیاگیا،یاد رہے رواں ماہ کےدوران ہونیوالے تینوں ٹرانسپلانٹ ناکام رہے۔ ٹرانسپلانٹ میں سنگین غفلت برتنے پر پنجاب ہوٹا نے کارروائی
کرتے ہوئے انفکشن کنٹرول،مطلوبہ انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔ ، پنجاب ہوٹا کا کہنا ہے کہ خامیاں دور ہونےتک ٹرانسپلانٹ نہیں کر سکتے،طبی سہولتیں اورمہارت دستیاب ہونےکےبعددوبارہ ٹرانسپلانٹ سنٹر کی انسپکشن ہوگی۔