ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ بار الیکشن، تاریخ کا اعلان ہوگیا

ہائیکورٹ بار الیکشن، تاریخ کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات برائے 21-2020 انتیس فروری کو ہوں گے۔ امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ کا وقت ختم، چار عہدوں کے لئے سولہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

ایڈمن آفیسر لاہور ہائیکورٹ مختارحسین نے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔ صدارتی امیدواروں میں چویدری طاہر نصراللہ وڑائچ، مقصود بٹر اور چوہدری ولایت کے کاغذات جمع کروائے۔ نائب صدر کے چار، سیکرٹری بار کے لئے تین امیداروں اور فنانس سیکرٹری کے لئے چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدارتی امیدواروں الیکشن اخراجات فیس ساڑھے چار لاکھ فیس جمع کروائی۔ نائب صدور اور سیکرٹریز بار کے امیدواروں نے پونے دو لاکھ اور فنانس سیکرٹری نے سوا لاکھ فیس جمع کروائی۔

لاہور ہاائیکورٹ بار الیکشن کے لئے انیس ہزار چھ سو پینسٹھ وکلاء ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال کل سے 3 فروری تک ہوگی، امیدواروں کی عبوری فہرست چار فروری کوجاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 6 فروری جبکہ کاغذات نامزدگی 7 فروری کو واپس لئے جاسکیں گے۔

امیدواروں کے حتمی فہرست 8 فروری کو جاری کی جائے گی۔ 29 فروری کو پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ پولنگ کے دوران ایک سے دوبجے دوپہر نماز و کھانے کا وقفہ ہوگا۔