ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سسرالیوں کے تشددنے بہو کی جان لے لی

سسرالیوں کے تشددنے بہو کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید فخرامام: تھانہ ہیئر کے علاقے میں موتا سنگھ گائوں میں  تشدد سے ایک اور خاتون جان کی بازی ہار گئی، 24 سالہ ارم نامی خاتون سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے  دم توڑ گئی ، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دی گئی ۔


واقعہ تھانہ ہئیر کے علاقے  موتا سنگھ گائوں میں پیش آیا جہاں 24 سالہ ارم نامی خاتون مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گئی، اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی متعدد بار تشدد کے واقعات پیش آچکے ہیں، جبکہ گزشتہ روز اطلاع ملی کی ارم کی طبیعت خراب ہے مگر جب وہ قصور سے لاہور پہنچے تو ارم جاں بحق  ہو چکی تھی جس کے چہرے  اور گردن پر  تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔

غم سے نڈھال مقتولہ کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اانصاف دلانے کی اپیل کی۔مقتولہ ارم کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی جو دو بچوں کی ماں تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے پوسٹ مارٹم میں اصل حقائق واضح ہوجائینگے۔