ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی ڈکیتی

ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی ڈکیتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) ڈاکوؤں کی لاہور پولیس کوایک اور بڑی سلامی، مناواں کےعلاقے میں فیکٹری سےڈاکو ایک کروڑ دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

شہرمیں ڈاکووں کونکیل نہ ڈالی جا سکی،ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکو فیکٹری میں داخل ہوئے اور وہاں موجود سیکورٹی گارڈز کویرغمال بنا کرباندھ دیا،  جس کے بعد ڈاکو بڑے آرام سے لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکووں نےتجوری توڑ کر ایک کروڑ دس لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ جاتے ہوئے جاتے ہوئے فیکٹری ملازم کےکپڑے بھی لے گئے۔ فیکٹری مالک محمد سہیل کی درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہےمگر ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔