نئے پاکستان میں شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

نئے پاکستان میں شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) صاف پانی کا حصول شہریوں کے لیےجوئے شیرلانےکےمترادف ہوگیا۔ چراغ پارک چونگی امر سدھو کا فلٹریشن پلانٹ بند، مکینوں کومشکلات کا سامنا ہے۔
پانی نعمت اور جانداروں کی اہم ضرورت ہے، پانی میسرنہ ہو تو زندگی ہی ختم ہوجاتی ہے۔ وقت نےکروٹ لی توشہر کنکریٹ کا جنگل بنتا گیااورصاف پانی بھی نایاب ہونےلگا، شہریوں کی سہولت کے لیےاور بیماریوں سے بچاو کی غرض سے گزشتہ حکومت نےشہر بھر میں فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جو کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں۔چونگی امر سدھوچراغ پارک کا یہ فلٹریشن پلانٹ بھی ڈیڑھ ماہ سےاداروں کی بےحسی کا شکار ہےجبکہ علاقہ مکینوں کو صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت پنجاب ان خراب فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کرائے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔