ایشیا کپ کی میزبانی کا تنازع آئندہ ماہ حل ہونے کی توقع

ایشیا کپ کی میزبانی کا تنازع آئندہ ماہ حل ہونے کی توقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حافظ شہبازعلی) ایشیا کپ کی میزبانی کا تنازع آئندہ ماہ حل ہونے کی توقع ہے جب فروری میں ایشین کرکٹ کونسل کے حکام اس مسئلے پر سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور رواں برس ستمبر میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد پر بات چیت ہوگی جس کی اے سی سی ذرائع نے تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پورا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو یا پھر بھارت کے میچ کسی دوسرے وینیو او ر باقی میچز پاکستا ن میں کروانے پر غور کیا جائے گا، ایونٹ دو گروپس میں بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے گروپ میچز پاکستا ن میں جبکہ دوسرے گروپ کے میچز اور ناٹ میچز کسی نیوٹرل وینیو پر پاکستان کی میزبانی میں کروائے جاسکتے ہیں۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کی عدم شرکت پر میچز پاکستان سے منتقل کرنے کے حوالے سے کرکٹ بورڈ نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا اور نہ ہی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا سوچا ہے، ایشیا کپ کے حوالے سے بھارت کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کا فیصلہ قبول کریں گے او ر فروری میںآئندہ ہونے والی میٹنگ میں اس پر کوئی حتمی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer