ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، راہزنی کرنیوالے ٹاپ10 ملزمان کی فہرست تیار

ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، راہزنی کرنیوالے ٹاپ10 ملزمان کی فہرست تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان نذیر) لاہور پولیس نے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور راہزنی کرنے والے ٹاپ ٹین ملزمان کی فہرست تیار کر لی،  صرف ٹاپ ٹین ڈکیتوں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ایک ہزار سے ذائد مقدمات درج ہیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے ٹاپ ٹین ملزمان کی لسٹیں تیار کی گئی ہیں جو مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق راہزنی کے ٹاپ ٹین ملزمان کے خلاف تھانوں میں 289 مقدمات درج ہیں۔ موٹر سائیکل چوری میں شامل ٹاپ ٹین ملزمان کے خلاف 900 مقدمات تھانوں میں درج ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق تمام ملزمان پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکے تاہم قانون میں سقم ہونے کی وجہ سے عدالتوں سے ضمانتوں پر رہا ہو کر پھر اسے گھناونے جرم میں ملوث ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتیوں مین ٹاپ ٹین کے پہلے نمبر پر ملزم شاہد راجپوت کے خلاف لاہور میں 167 مقدمات درج ہیں اسی طرح موٹر سائیکل چوری میں ٹاپ ٹین مین پہلے نمبر پر ہی ملزم کالا تیلی جا پر 139 مقدمات درج ہیں۔   راہزنی کی وارداتوں مین پہلے نمبر پر ملزم وسیم احمد کے خلاف 55 مقدمات درج ہیں لاہور پولیس نے ان ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، پولیس کا ماننا ہے کہ ان ملزمان کی گرفتاری سے شہر میں جرائم کی شرع میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer