حج پیکج کی رقم میں اضافے کے فیصلے کو شہریوں نے رد کر دیا

حج پیکج کی رقم میں اضافے کے فیصلے کو شہریوں نے رد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سالک نواز) حکومت کی جانب سے حج پیکج کی رقم میں اضافے کے فیصلے کو شہریوں نے رد کر دیا،   شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے حج پیکج کی رقم میں اضافہ اچھا اقدام نہیں ہے۔

حج اسلام کا بنیادی رکن ہے اور ہر اہل ایمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ حج کا فریضہ ادا کرے، حکومت کی جانب سے حج پیکج کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس حکومتی فیصلے کو شہریوں نے یکسر رد کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حج پیکج کی رقم میں اضافہ اہل ایمان پر ظلم ہے، پہلے حج پیکج کے لیئے دو لاکھ اور اسی ہزار روپئے ادا کرنے ہوتے تھے مگر اب چار لاکھ چھتیس ہزار روپئے ادا کرنے ہوں گے جو کہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حج پیکج کی رقم میں اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے تا کہ غریب شہری بھی فریضہ حج ادا کر کے خدا کی بارگاہ میں سرخرو ہو۔

Shazia Bashir

Content Writer