(شہبازعلی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور لبریکنٹ (زک) آئل کمپنی کے درمیان آفیشل پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا۔
فلٹیز ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پی ایس ایل کے مارکیٹنگ ہیڈ صہیب شیخ اورسی ای او لبریکنٹ زک آئل حسن طاہر نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل مارکیٹنگ ہیڈ صہیب شیخ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک پریمیم پراڈکٹ بن چکی ہے لیگ وقت کے ساتھ ترقی کررہی ہے۔ اور لیگ میں لبریکنٹ جیسے سپانسر کا آنا اس لیگ کی کامیابی کاثبوت ہے، لبیریکنٹ زک آئل کے سی ای او طاہر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ منسلک ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ہماری خواہش ہو گی کہ یہ ساتھ طویل عرصے تک قائم رہے۔