( احمد رضا ) محکمہ آثار قدیمہ کا سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدام، تاریخی عمارتوں میں شام کے اوقات میں روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت پنجاب کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں کے قریب واقع تاریخی عمارتوں پر لائٹنگ کی جائے گی، لائٹنگ اس طرح ہوگی کہ عمارتوں کا ثقافتی پہلو اور خصوصیات نمایاں ہوسکیں۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں ایسی عمارتوں کو منتخب کیا جارہا ہے جو بڑی شاہراہوں کے نزدیک ہیں۔
منصوبے کا آغاز جلد ہوگا اور اس کا دائرہ کار اٹک سے رحیم یار خان تک ہوگا، ان تاریخی عمارتوں پر سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق منصوبے میں لاہور کی اہم تاریخی عمارتیں بھی شامل ہوں گی اور اسے آئندہ برس تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔