کیمپ جیل: 7ہزار روٹیوں کو گرم رکھنےکیلئے الیکٹرک اوون کا افتتاح

کیمپ جیل: 7ہزار روٹیوں کو گرم رکھنےکیلئے الیکٹرک اوون کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کیمپ جیل میں قیدیوں کے لیےروٹیاں گرم رکھنے والے اوون، کچن کی ایکسٹینشن اورملاقاتیوں کے لیے ٹوکن سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔ پنجاب بھرکی 20 جیلوں میں جون تک کیومیٹک سسٹم مکمل کرلیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے طورپرکیمپ قیدیوں کے لیے ایک وقت میں سات ہزارروٹی گرم رکھنے کے لیے الیکٹرک اوون لگایا گیا ہے۔ جس میں 6 گھنٹے روٹیاں گرم اورنرم رکھی جاسکیں گی۔ن آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم بیگ کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں روٹیاں پکتی ہیں  جو کہ کھانے کے ٹائم تک ٹھنڈی ہوجاتی تھیں اوون لگنے سے روٹیاں گرم   رہیں  گی۔ اوون کے ساتھ کچن ایکسٹینشن کا بھی افتتاح کردیا گیا ۔

کیومیٹک سسٹم کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ کا کہناتھا کہ اس سسٹم سے ملاقاتیوں کو لائنوں میں نہیں کھڑاہوناپڑے گااوربینکوں کی طرح کمپیوٹرمیں اندراج کے بعدٹوکن جاری ہوگااوراپنے نمبرپرملاقات پربھیج دیاجائے گا۔

 آئی جی جیل خانہ جات شاہدسلیم بیگ کا کہناتھاکہ پنجاب بھرکی 20 جیلوں میں جون تک کیومیٹک سسٹم مکمل کرلیا جائے گا، اس سے ملاقاتیوں کو انتظارنہیں کرنا پڑے گا۔ اگرکوئی بھی جرائم پیشہ شخص آئے گاتوسسٹم اسکی نشاندہی کردےگا۔