زاہد چوہدری: شہر میں سوائن فلو کے حملے جاری، 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شہری کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق، مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کی علامات کے ساتھ مزید 8 افراد کو داخل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سروسز ہسپتال ، شالامار ہسپتال میں دو دو ، اتفاق ہسپتال ، سی ایم ایچ ، میو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں بھی سوائن فلو کی علامات کے ساتھ ایک ایک مریض کو داخل کیا گیا ہے۔