بسنت کیلئے حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا: میئرلاہور

بسنت کیلئے حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا: میئرلاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد کی ملاقات، بسنت سے متعلق میئرلاہور کو دی گئی درخواست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مئیرلاہورنے کہا کہ بسنت کا فیصلہ تو پنجاب حکومت نے کرنا ہے لیکن وہ انعقاد میں کردار ادا کریں گے۔ بسنت شہر کی ثقافت کا لازمی جزو ہے تاہم پنجاب حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بسنت کےحق میں ہیں ۔

 چیئرمین کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن لالہ جمشید بلو کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 فروری کو بسنت کی اجازت دی جائے کیونکہ بسنت کی بندش سے 25 لاکھ لوگ بے روزگار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر راڈ لگائے جائیں جبکہ دھاتی ڈور کےاستعمال پر پابندی لگائی جائے۔