ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس محمدیاورکو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش پر اتفاق

جسٹس محمدیاورکو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ججزپارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، جسٹس محمدیاورکو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش پراتفاق، پالیمانی کمیٹی نےسمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کی وساطت سے صدرپاکستان کو بھجوادی گئی۔

جسٹس محمد یاورعلی کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے عہدے پر نامزدگی کےمعاملہ کا جائزہ لینے کے لیے ججز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فاروق ایچ نائیک ، اعتزازاحسن ، شاہ محمود قریشی سمیت دیگرممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مشاورت کےبعد ججز پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بنانے کے نام پر اتفاق کیا، ججز پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی جسٹس محمد یاورعلی کو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بنانے کی سفارش پراتفاق کرتے ہوئے سمری منظوری کے لئے وزیراعظم کی وساطت سے صدر پاکستان کو بجھوادی۔

 صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف جسٹس محمدیاورعلی کے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ بننے بارے نوٹیفکشن جاری کرے گی، جس کےبعد امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتےچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔