ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبراور محکمہ ماحولیات پنجاب کےدرمیان گرین ایوارڈ کروانےکافیصلہ

لاہور چیمبراور محکمہ ماحولیات پنجاب کےدرمیان گرین ایوارڈ کروانےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: صوبائی وزیر برائے ماحولیات بیگم ذکیہ شاہ نواز کا کہنا ہے کہ ماحولیات کے سنگین مسئلہ پر قابو پانے کے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب محکمہ ماحولیات مشترکہ طور پر گرین ایوارڈ مقابلہ منعقد کرایا جائے گا۔ مقابلہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے درمیان ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صوبائی وزیر برائے ماحولیات بیگم ذکیہ شاہ نواز اور صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے دیگر عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ آلودگی کی تمام ذمہ داری صنعتوں پر عائد کرنا درست نہیں اس میں دیگر عوامل بھی کردار ادا کررہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ مشترکہ کوششوں سے حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ درختوں کا تحفظ اور شجرکاری سب کی ذمہ داری ہے۔ انکا مزیدکہنا تھا کہ صنعتیں مضر گیسوں کے اخراج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔ دوسری جانب ملک طاہر جاوید نے کہا کہ گرین ایوارڈز، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ سوچ ہے۔ جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے ایک مثبت مقابلے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔

 ملک طاہر جاویدکا مزید کہناتھا کہ اگر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے ، شجرکاری اور جنگلات میں اضافے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئندہ نسلوں کو بارشوں کی کمی، بدترین سیلابوں اور تباہ کن ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تہمینہ سعید چودھری نے بھی گرین ایوارڈز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ماحولیاتی آلودگی پر تیزی سے قابو پانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر نائب صدر ذیشان خلیل، تہمینہ سعید چودھری، نعیم حنیف، میاں محمدنواز اور ڈی جی ماحولیات چودھری آصف اقبال بھی شریک ہوئے۔