ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن عدالت میں دن دھاڑے فائرنگ، پولیس کانسٹیبل سمیت دو شخص جاں بحق

سیشن عدالت میں دن دھاڑے فائرنگ، پولیس کانسٹیبل سمیت دو شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 توقیر اکرم: سیشن کورٹ میں مخالف فریق کی سرعام فائرنگ کے نیتجے میں قتل کیس کی پیشی بھگتنے کے لیے آنے والا ملزم ملک امجد گجر اور سیکیورٹی پر مامور پولیس موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ عدالتی احاطے میں فائرنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کی عدالت میں پولیس نے قدیر قتل کیس میں ملزم ملک امجد کو جیل سے لاکرعدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم جیسے ہی پیشی بھگت کر عدالت سے باہر نکلے تو سامنے بیٹھے مخالف فریق کے دو افراد نے ملزم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کو لانے والا ہیڈ کانسٹیبل آصف اقبال اور ملزم امجد گجر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ملزم سےملاقات کے لیے آنے والد اوردوست احسن شدید زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب فائرنگ کی آوز سنتے ہی عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور کراس فائرنگ کی۔ تاہم ملزمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور عدالتوں کے داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے خون کے نمونے حاصل کیے۔

علاوہ ازیں تفتیشی ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کو سیشن عدالت سے باآسانی فرار ہونے میں مدد بھی فراہم کی گئی۔ اسلام پورہ پولیس نے سیشن کورٹ فائرنگ کی سی سی فوٹیج لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔