ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل،خالد لطیف کی سزا میں کمی کردی گئی

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل،خالد لطیف کی سزا میں کمی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں کرکٹر خالد لطیف کی سزامیں کمی واقع ، خالد لطیف پر5 سالہ پابندی برقرار،10لاکھ جرمانہ معاف کردیا، ایجوڈیکیٹر جسٹس(ر) فقیر حسین نے خالد لطیف کیس کا فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق   پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف کی طرف سے اپنی پابندی اور جرمانے کے خلاف کی گئی اپیل پر خود مختار ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس (ر)فقیر محمد کھوکھر نے اپنا فیصلہ سنادیا ،ایڈجیوڈیکیٹر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹربیونل کی طرف سے بلے باز پر عائد دس لاکھ جرمانے کو کالعدم قرار دے دیا .

خالد لطیف کے کرکٹ کھیلنے پر پانچ سالہ پابندی کو برقرار رکھا ، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے کو اپنی فتح قرار دیاان کا کہنا تھا کہ ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ پی سی بی کے پاس سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں خالد لطیف کوایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہوگا.