ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے پنشن خورد برد کیس، 6 ملزمان فیصلے کے انتظار میں دنیا ہی چھوڑ گئے

ریلوے پنشن خورد برد کیس، 6 ملزمان فیصلے کے انتظار میں دنیا ہی چھوڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق): ریلوے پنشن خورد برد کا انیس سالہ پرانا مقدمہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دس میں سے چھ ملزمان فیصلے کے انتظار میں دنیا ہی چھوڑ گئے۔ دو لاغر ملزمان کو سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا مگر جج کی رخصت کے باعث بیان قلمبند نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں ریلوے کا ایک انیس سالہ پرانا کیس زیر سماعت ہے جس میں دس ملزمان پر ایک کروڑ روپے پنشن مبینہ طور پر ہتھیانے کا الزام ہے، یہ کیس قانونی پیچیدگی کی وجہ سے ابھی تک التوا کا شکار ہے۔ دس میں سے چھ ملزمان انیس سالوں کے دوران انتقال کرچکے ہیں۔ دو ملزمان نصیر احمد اور بشیر احمد بستر مرگ پر ہیں، جن کو سہارا دے کر عدالت میں بیان کے لیے پیش کیا گیا لیکن جج نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر کیس میں اگلی تاریخ دے دی گئی۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں سُرخرو ہونا چاہتے ہیں، ان کے چھ ساتھی جنہیں مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا، وہ فیصلے کا انتظار کرتے کرتے انتقال کرچکے ہیں۔

ملزمان کے وکیل الیاس علوی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گھر سےعدالت میں مشکل سے پیش کیا گیا۔ اب ایک بار پھر اگلی تاریخ 16 فروری دے دی گئی ۔

انیس سالہ پرانا کیس سب کی توجہ کامرکزبن چکا ہے۔ اگلی تاریخ پر بھی بیانات قلمبند ہوتے ہیں یا نہیں۔ ملزمان، وکلاء اور دیگر لوگوں کو اب 16 فروری کا انتظار ہے۔