ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلسل غیر حاضری پر گریڈ 17 کے 7 اساتذہ نوکری سے فارغ

مسلسل غیر حاضری پر گریڈ 17 کے 7 اساتذہ نوکری سے فارغ
کیپشن: City42 - Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مسلسل غیر حاضری پر گریڈ 17 کے 7 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مسلسل غیر حاضری پر گورنمنٹ ہائی سکول گھونڈ کے شاہد رمضان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوڈیوال کی حاجرہ شاہد، گورنمنٹ ہائی سکول مزنگ سے فراز علی رانا، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوڑے شاہ سے مبشر احمد اور گورنمنٹ انجمن اسلام گرلز ہائی سکول گوالمنڈی سے حسیبہ بٹ کو نوکری سے فارغ کردیا۔ گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ٹاون سے عبدالزیشان خان اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شالیمار ٹاون کی آمنہ نذیر کو بھی فارغ کردیا گیا۔