(ملک اشرف) نوازشریف، مریم نواز،راناثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت، سابق وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری ،جواب طلب.
ذرائع کے مطابق نوازشریف، مریم نواز،راناثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس شاہد کریم آج آمنہ ملک کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے, نواز شریف کی نا اہلی کے بعد عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز مسلسل عدلیہ پر تنقید کررہے ہیں، عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت عدلیہ مخالف تقاریر نشر نہ کرنے کا حکم دے, جس پر عدالت نے وزیر اعظم و دیگر فراقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔