ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کی شناخت کیلئے پنجاب یونیورسٹی کا ڈیٹا سنٹرلائزڈ کر دیا گیا

طلبا کی شناخت کیلئے پنجاب یونیورسٹی کا ڈیٹا سنٹرلائزڈ کر دیا گیا
کیپشن: City42 - Punjab University
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے طلبا کا ڈیٹا سنٹرلائزڈ کر دیا۔ یونیورسٹی میں 45 ہزار طلبا زیر تعلیم جبکہ 7 ہزار طلبا یونیورسٹی ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب  یونیورسٹی انتظامیہ نے تاریخ میں پہلی بار طلبا کے کوائف کو سنٹرلائزڈ کر دیا۔82 شعبہ جات میں زیر تعلیم کوائف ایک ہی جگہ جمع کر دیئے گئے۔ سنٹرلائزڈ کرنے کا فیصلہ طلبا تنظیموں کے حالیہ تصادم کے بعد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے 82 شعبہ جات کے200 سے زائد پروگرام میں 45 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔

 شعبہ آئی ٹی نے 42 ہزار طلبا کے کوائف کو کمپیوٹرز میں سنٹرلائزڈ کیا۔ زیرتعلیم طلبا کے نام، ولدیت، تصاویر اور ایڈریس کی تفصیلات سنٹرلائزڈ کی گئی ہیں۔ 28 ہاسٹلز میں رہائش پذیر 7 ہزار طلبا،7 ہزار ملازمین اور 2 ہزار ٹیچنگ فیکلٹی اس کے علاوہ ہے۔ ڈیٹا سنٹرلائزڈ کرنے سے یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث طلبا کی پہچان میں آسانی ہوگی۔