(قذافی بٹ) تحریک ا نصاف کی سینٹ کےانتخابات کی تیاریاں، سابق گورنرپنجاب چودھری محمدسرورپنجاب سےسینٹ کےامیدوارنامزد۔
تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور پنجاب کی سیٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین سے رابطے کرے گی، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس 30نشستیں ہیں، پیپلزپارٹی،مسلم لیگ(ق)،جماعت اسلامی ،آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانا ہوگا۔
شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینٹ الیکشن میں چودھری سرور امیدوار ہوں گے۔