خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ،بارش ہو گی یا نہیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ،بارش ہو گی یا نہیں،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہر میں سردی کا راج ،دسمبر کی ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی،خشک سردی سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کی نویدنہ سنائی جا سکی۔دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 167 ائیر کوالٹی انڈیکس کیساتھ 12ویں نمبر پر، ملک کی فہرست میں لاہور 5ویں نمبر تک نیچے آگیا۔
دسمبر کی ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت آج 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ ۔ہوا کی رفتار 2کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات نہیں ۔دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 12ویں نمبر پر ہے۔ملک میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے 5ویں نمبر پر آگیا۔فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 167 ریکارڈ کیا گیا۔