سٹی42: تخت بھائی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 60سے تحریک انصاف کےسابق ایم پی اےافتخارعلی مشوانی کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیے گئے۔
دیرلوئر میں تحریک انصاف کے چار سابق ارکان صوبائی اسمبلی اور تین سابق ارکان قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی ڈی آر او نے کاغذات مکمل نہ ہونےکی وجہ سےمسترد کردیئے جس پر عدالت کے باہر تحریک انصاف کے امیدواروں نے احتجاج کیا اور فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کااعلان کر دیا۔ جن سابق ارکان اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں ان میں سابق ایم این اے بشیر خان، سید محبوب اور صاحبزادہ صبغت اللہ شامل ہیں۔ملک ہمایوں خان، ملک شفیع اللہ سابق منسٹر ، ملک لیاقت علی اور محمد اعظم کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔