(سٹی42)پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے تحریک انصاف کے ٹرولرزکی جانب سے من گھڑت اور جعلی کہانیاں پھیلانے والوں کرارا جواب دیدیا۔
سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہنا شرم اور بے حیائی کی ایک حد ہوتی ہے مگر جھوٹی کہانیاں پھیلانے والوں نے اسے بھی عبور کرلیا, چیئرمین پی سی بی نے پی ٹی آئی ٹرولرز کو آئینہ دکھاتے ہوئے ایک چارٹ شیٹ سوشل میڈیا پر ڈال دی جس سے انہوںنے سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، رمیز راجہ اور اپنے پہلے دورکی کارکردگی پیش کی ہے جو ٹرولرز کو غیرت دلانے کیلئے کافی ہے۔
PTI trolls are spreading fake stories under my by line! There is no limit to their sharm and behayai! Big Bad Losers!
— Najam Sethi (@najamsethi) December 31, 2022
چارٹ شیٹ میں نجم سیٹھی کی کارکردگی نمایاں اور واضح ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں ریکنگ دیگر چیئرمینوں سے بہت اچھی ہے ،انہوں نے پی ایس ایل کونہ صرف بیرون ملک بلکہ اندرون ملک کامیاب بنایا اور بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان لائے۔
Take a look at this table! https://t.co/Ysku87tJvf
— Najam Sethi (@najamsethi) December 31, 2022
نجم سیٹھی کے دور میں شاداب، حسن علی، فہیم، فخرزمان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نواز، حسین،نسیم ،محمد حارث اور حیدر علی جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کو متعارف کرایا۔