ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

 سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی وزارت حج نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ صرف حج اور عمرے کی سعادت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین ہی آب زم زم لا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک مرتبہ پھر تمام ائیرلائنوں جو پاکستان سے سعودی عرب آپریٹ کرتی ہیں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام ائیرلائنوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وزارت کے فیصلے کے مطابق صرف حج اور عمرے پر جانے والے پاکستانی مسافر ہی آب زم زم اپنے ہمراہ پاکستان لا سکتے ہیں۔

 اس کے علاوہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزا اور نوکری پیشہ افراد اپنے ہمراہ آب زم زم ساتھ نہیں لا سکتے۔

Ansa Awais

Content Writer