ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سول اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئیں جہاں سے انہیں لفٹ کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔

جمعہ کو صوبائی وزیر صحت بچوں کے سرجری وارڈ کا دورہ اور افتتاح کرنے کے لیے سول اسپتال پہنچیں، صوبائی وزیر افتتاح کے بعد واپسی پر لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ خراب ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو تکنیکی مسئلے کے باعث خراب ہونے والی لفٹ میں تقریباً 10 منٹ تک پھنسی رہیں، تاہم وہ خیریت سے ہیں، لفٹ میں خرابی کے بعد مکینک نے آکر لفٹ توڑ کر صوبائی وزیر کو نکالا۔

سول اسپتال کے پیڈز (بچوں کے) سرجری وارڈ کے افتتاح کے بعد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ساتھ لفٹ میں پھنسنے والوں میں صوبائی وزیر، ایم ایس سول اسپتال اور دیگر عملہ بھی تھا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روبینہ بشیر کا کہنا تھا کہ لفٹ این جی اوکے ماتحت ہے۔