سٹی42: پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ،گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔حملے کے بعد انہیں فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو دو گولیاں لگی ہیں۔
بلال یاسین مسلم لیگ کے رہنما سے ملنے جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ایم ایس کے مطابق دو گولیاں بلال یاسین کے پیٹ جبکہ ایک ٹانگ میں لگی ہے۔واضح رہے کہ بلال یاسین نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کے بھانجے ہیں۔ان پر حملہ موہنی روڈ پر ان کے گھر قریب ہوا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ بلال یاسین کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔بلال یاسین پر حملے کے بعد آئی جی آپریشنز عابد خان میوہسپتال پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ۔ پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔اللّہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ سب سے دعا کی درخواست ہے ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 31, 2021
ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلال یاسین حملے میں زخمی ہوئے ہیں ان کی ٹانگ و پیٹ پر گولیاں لگی ہیں لیکن ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شرزیف نے بلال یاسین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملہ دہشت گردی ہے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔
بلال یاسین پر فائرنگ دہشت گردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے
— President PMLN (@president_pmln) December 31, 2021
بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے فکر مند ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے
پارٹی کارکنان اور قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کے لئے دعا فرمائیں