ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات، رمیز راجہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور رمیز راجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ایس ایل سیزن 7 اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ہدایت کی کہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چئیرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
چئیرمین پی سی بی رمیض راجا کی وزیر اعظم کو اسلام آباد اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی pic.twitter.com/bVVXP8wPZa
— Suhail Ahmad (@syng9) December 31, 2021
ملاقات میں رمیز راجہ کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی شریک تھے۔