یکم جنوری تا 31 دسمبر 2021 پرائس کنٹرول کی سالانہ رپورٹ جاری

District government issue one year report on overcharging
کیپشن: one year report
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم جنوری 2021 تا 31 دسمبر 2021 پرائس کنٹرول کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی.ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ایک سال کے دوران گراں فروشوں کروڑ 21 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے.
 ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ایک سال کے دوران گراں فروشوں کےخلاف کی جانے والی کاروایئوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایک سال کے دوران 02 لاکھ 84 ہزار 683 انسپکشنز ہوئیں جس میں 40 ہزار 170 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور گراں فروشوں 09 کروڑ 21 لاکھ روپے کے جرمانے اور 6902 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا.

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 9243 افراد کو حراست میں لیا گیا اور1087 مقامات کو سیل کیا گیا. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اشیاء خوردنوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer