(جنید ریاض)گیارہ ہزار ایجوکیٹرز اور تین ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے مستقل ہونے کے امکانات، گریڈ 16 میں مستقل تقرری کی سمری پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق گیارہ ہزار ایجوکیٹرز اور تین ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کا معاملہ حل ہوگیا۔ انہیں بغیر امتحان مستقل کرنے کی سمری پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے۔
ایجوکیٹرز کو بغیر پی پی ایس ای امتحان گریڈ 16 میں مستقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کی سمری 15 فروری تک منظور کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ تمام اساتذہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھرتی این ٹی ایس امتحان کے تحت کی گئی تھی۔