ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کا 2015 کا آئین بحال

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کا 2015 کا آئین بحال کردیا گیا، پارٹی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفاق پاکستان کی مقبول اور منظم ترین سیاسی قوت ہے، تنظیمی ذمہ داران خود کو منظم اور سیاسی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی تیاری کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے پارٹی آئین کے مسودہ کی منظوری دیدی۔ کمیٹی نے پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کا لعدم قراردیدیا اور پی ٹی آئی کا 2015 کا آئین بحال کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق آئینی نظرثانی کمیٹی کو آئین میں مزید بہتری کا ٹاسک سونپ دیا گیا، 2015 آئین کے مطابق 40 رکنی کور کمیٹی قائم کی جائے گی، اس کے علاوہ 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی۔ پارٹی عہدوں کی مدت دو سال ہو گی، 2015 آئین کے تحت قومی سطح پر پارٹی الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔

پارٹی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بااختیار بنانے کے ہدف کی جانب بڑھ اورغریب طبقے کی بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، حکومت فلاحی ریاست کی طرز پر عوامی بہبود پر غیر معمولی وسائل صرف کررہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer