(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں داخل، فوزیہ صدیقی نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کردی۔
پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکرٹری فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے، اس تصویر میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔
فوزیہ صدیقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دعائے صحت کی اپیل، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ہیں، اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔
دعائے صحت کی اپیل
— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) December 30, 2021
ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔@AamirLiaquat pic.twitter.com/6uRjWcpZau
خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ انہیں کس بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔