ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے بجلی صارفین کو نئے سال کا تحفہ دیدیا

NEPRA
کیپشن: NEPRA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صارفین  کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 99 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے جو اپریل سے جون 2021کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس صورت میں صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف مل سکے گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کیلئے ہے۔