مال روڈ (علی رامے) لاہور میں پہلے بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کے لیے ورکنگ شروع، محکمہ توانائی پنجاب لاہور میں پہلے بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کرے گا۔
کنسلٹنسی فرم کی خدمات کے لیے خواہش مند فرموں سے بڈ مانگ لی گئی، پنجاب حکومت سرکاری سطح پر لاہور میں پہلا بائیو گیس پلانٹ لگائے گی جس کیلئے محکمہ توانائی پنجاب نے باقاعدہ کام شروع کردیا، بائیو گیس پلانٹ لاہور میں گوالہ کالونی کے اندر گایا جائے گا۔
محکمہ توانائی پنجاب نجی فرم کی مدد سے جدید طرز کا بائیو گیس پلانٹ لگائے گی، بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کے لیے کنسلٹنسی فرم کو ہائر کیا جائے گا، محکمہ توانائی پنجاب نے بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کے لیے خواہش مند کنسلٹنسی فرموں سے بڈ مانگ لی ہے، پنجاب حکومت بائیو گیس پلانٹ پر 10کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات اٹھائے گی ۔