گوبر اُٹھانے والی خاتون جج بن گئی

گوبر اُٹھانے والی خاتون جج بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: گوبر اٹھانے اور دودھ پہنچانے والی 26 سالہ سونل شرما جج کے امتحان میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  26 سالہ سونل شرما کا تعلق انڈین ریاست راجستھان کے شہر اودے پور سے ہے۔ چوتھی جماعت سے لے کر ابھی تک ان کے دن کا آغاز صبح سویرے اٹھ کر گائے بھینسوں کا گوبر اٹھانے کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن بہت جلد وہ لوگوں کو انصاف دلانے کے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ سونل شرما نے کم وسائل کی وجہ سے ہمت نہیں ہاری راجستھان کی جوڈیشیل سروسز کے مقابلے کے امتحان میں 2017 میں سونل نے پہلی بار حصہ لیا تھا۔ اس بار وہ محض تین نمبر سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ لیکن انھوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔ 2018 میں انھوں نے دوبارہ کوشش کی۔ اس بار بھی وہ حتمی فہرست میں شامل نہیں ہو سکیں اور محض ایک نمبر سے باہر ہو گئیں۔ لیکن ان کا نام ویٹنگ لسٹ میں آ گیا۔

اس کا ملال انھیں کئی ماہ تک رہا۔ لیکن ایک سال بعد نومبر میں کامیاب امیدواورں میں شامل ہوگئی، جو اب ایک سال کی تربیت بعد باقائدہ فرسٹ سول میجسٹریٹ کی آفیس سنبھالیں گی. سونل شرما کی ہمت ان لوگوں کے لئے بڑا حوصلا ہیں جن کے پاس وسائل کی کمی بہتر ماحول نہیں ہے اپنے بچوں کو کبھی یہ نہ سکھائیں کہ آپ کسی صفائی والے کی اولاد ہیں یا پھر نام نہاد معاشرہ ایک نچلے کلاس کا سمجھتا ہے کہ آپ کبھی دوسروں سے برابری نہیں کرسکتے خدارا اپنے ان روئیے کو توڑیں آگے آئیں بچوں کو تعلیم دلائیں ان کی پشت پر سونل شرما کے والد کی طرح کھڑے ہوں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer