ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر سپریم کورٹ بار میاں اسرار الحق انتقال کر گئے

سابق صدر سپریم کورٹ بار میاں اسرار الحق انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں اسرار الحق ایڈووکیٹ انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق میاں اسرار الحق ایڈووکیٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے مرحوم میاں اسرار الحق وکلاء سیاست میں اہم مقام رکھتے تھے۔ میاں اسرار الحق جوانی سے بڑھاپے تک کی وکلاء تنظیموں کے اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ 

میاں اسرار الحق پاکستان بار کونسل کے ہونے والے انتخابات میں بھی امیدوار بھی تھے۔ وہ دو مرتبہ صدر لاہور ہائیکورٹ بار، ایک مرتبہ ممبر پاکستان بار کونسل اور صدر لاہور بار ایسوسی ایشن بھی رہے۔ مرحوم میاں اسرار الحق کا تعلق جی ٹی روڈ باغبانپورہ سے ہے۔