سٹی 42: مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ایکٹ 2020 ایف اے ٹی اے ایف کے دباؤ پر بنایا گیا، فوری طور پر واپس لیا جائے۔
مفتی منیب الرحمان نے تحفظ مساجد ومدارس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایکٹ 2020 ایف اے ٹی اے ایف کے دباؤ پر بنایا گیا۔ایکٹ کے پاس ہونے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔ ایکٹ کی ہر سطح پر مذاحمت کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی وعدے کے مطابق ترامیم منظور کرائیں آج کل مذہبی منافرت کی نہیں سیاسی منافرت کی تقریریں ہو رہی ہیں۔
ملک کے قانون کو نافذ کرنا وقت کی ضرورت ہے، قانون میں تبدیلیاں کرکے کے نافذ کرنا مسترد کرتے ہیں پاکستان میں مذہبی پابندیاں قبول نہیں اور لگانے کی کوشش کی تو مذاحمت کریں گے۔ ملک میں پہلے ہی معاشی اور سیاسی عدم استحکام ہے ہم مل کر ملک کے مسائل حل کرنا چاھتے ہیں۔ پرامن لوگ ہیں ہمارے مطالبات نہ مانے گے تو حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہو گی ایکٹ 2020 کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
تحفظ مساجد ومدارس کانفرنس جاری مفتی منیب الرحمان،قاری حنیف جالندھری، سینیٹرساجدمیر،مولانامعاویہ اعظم، خواجہ خلیل احمد شریک کانفرنس میں اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماء بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان کورویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے فارغ کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی، قراداد مولانذیر فاروقی نے پیش کی۔
واضح رہے کہ بدھ کی شب مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا کر مولانا عبدالخبیر آزاد کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا گیا تھا۔