پی ایچ اے کو حکومت کا ڈر نہ قانون کی پرواہ

پی ایچ اے کو حکومت کا ڈر نہ قانون کی پرواہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ کی ملی بھگت ، حکومت کا ڈر نہ کسی قانون کی پرواہ ، کمرشل ایڈورٹائزنگ پالیسی کے خلاف رائیونڈ متبادل روٹ پر خطرناک سٹرکچر پر دیو قامت بورڈ لگوا دیا گیا۔


لاہور شہر کے جنوبی حصہ قادر توپباش چوک کے پاس رائیونڈ متبادل روٹ پر ہر قسم کی کمرشل سرگرمیاں ممنوع ہیں ۔ پی ایچ اے کی سیفٹی پالیسی کے مطابق عمارتی سٹرکچر کے بغیر بل بورڈز لگانا خطرناک اور ممنوع ہے ۔ سابق دورِ حکومت میں بھی پی ایچ اے نے بل بورڈ سیفٹی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا تھا، تاہم موجودہ پی ایچ اے مارکیٹنگ حکام نے پالیسی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے غیر قانونی بورڈ لگوانے پر انکوائری شروع کردی ہے ۔ ڈی جی نے شہر میں ممنوعہ بورڈز اور سٹے آرڈر پر لگنے والے بورڈز کا ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔ ڈی جی جواداحمدقریشی کاکہناہےکہ مارکیٹنگ کےعملےکی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اےکاکہناہےکہ غیر محفوظ اور پالیسی کیخلاف بل بورڈز لگانے کی اجازت نہیں ۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹنگ کے دو انسپکٹرز غیر قانونی ایڈورٹائزنگ میں ملوث ہیں ۔


دوسری جانب وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشیدنے پی ایچ اے ہیڈآفس کا دورہ کیا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے پی ایچ اے ہیڈ آفس میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید پی ایچ اے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ پی ایچ اے افسران اور عہدیداران نے وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کو پی ایچ اے ہیڈکوارٹر میں ہونیوالےتعمیراتی اور دیگر کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،وی سی پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ پی ایچ اے ہیڈکوارٹر میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو مساجد کو آباد کرتے ہیں۔ اللہ کے گھر کو تعمیر کرنے والوں اور اس کو آباد کرنیوالوں کا دونوں جہاں میں بڑا عظیم مرتبہ ہوتاہے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer