(سٹی 42) پسند کی شادی کرنے پر زمانہ دشمن بن گیا، کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو جان کا خطرہ، تحفظ کےلئے ثاقب اور کلثوم کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔
پسند کی شادی کیا کرلی، اپنے ہی دشمن بن گئے۔ نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ثاقب اور کلثوم نے عدالت میں تحفظ کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار ثاقب کاکہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر اہلیہ کے گھر والوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ اہلیہ کے کزن ہم دونوں کو ان کے حوالے کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔تحفظ فراہم کیا جائے۔
سینئر ایڈووکیٹ ناصر احمد کاکہنا ہے کہ پسند کی شادی کوئی جرم نہیں۔ آئین اور مذہب اس کی اجازت دیتا ہے۔ عدالت سے درخواست کی ہے کہ تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
جوڑے نے کچھ دن پہلے گھر سے بھاگ کر عدالت میں شادی کی تھی۔